جواد احمد چیمہ پی ایس او کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے جواد احمد چیمہ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا ہے۔

جواد احمد چیمہ 18 مئی 2026 سے بطور سی ای او عہدہ سنبھالیں گے، جبکہ ان کی تقرری تین سال کیلئے پی ایس او بورڈ کی منظوری سے کی گئی ہے، وہ عبوری سی ای او عبد السمیع کی جگہ لیں گے۔

نئے سی ای او کو توانائی کے شعبے میں 28 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جبکہ انہوں نے ایشیا، یورپ اور دیگر خطوں میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

جواد احمد چیمہ اس سے قبل شیل پاکستان کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں، جبکہ شیل پی ایل سی میں سٹریٹجی اور پورٹ فولیو کے نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید برآں، وہ حالیہ عرصے میں کراچی ہائیڈروکاربن ٹرمینل کے سی ای او کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں، پی ایس او میں نئی قیادت کے آنے سے توانائی کے شعبے میں بہتری کی امیدیں ظاہر کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button