ایران اورامریکا کامذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران اورامریکا نے مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کردیا۔پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے تاریخ ساز مذاکرات کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے۔ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔امریکی نائب صدر کا بات چیت کو بڑی پیشرفت قرار دینا امید کی واضح بڑی کرن ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ ہم نے 21 گھنٹوں تک بات چیت کی اچھی خبر یہ ہے کہ ہم نے کئی پہلوؤں پر گفتگو کی،فی الحال ہم کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔ ہماری ریڈ لائنز کیا ہیں وہ ہم نے واضح کردی ہے،ان میں سے کون سے معاہدے میں شامل ہونگے کونسے نہیں ،یہ سب ہرممکن حدتک واضح ہوگیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کئی پیچیدہ نکات پر مفاہمت کی تصدیق کی ہے۔ کہا اتنے بڑے تنازع کا ایک ہی نشست میں حل ہوجانا ممکن نہ تھا۔ مذاکرات کے اہم موضوعات کے مختلف پہلوؤں پربات چیت کی گئی،اکثر نکات پراتفاق ہوگیا،دو سےتین نکات پراختلاف برقرار ہے،پاکستان اور دیگر دوست ملکوں کے ساتھ مشاورت جاری رہی گے۔

امریکا اور ایران کے وفود نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان مذاکراتی عمل میں ایک اسٹریٹجک برج بن کر ابھرا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button