ایران کو بھتہ خوری کی اجازت نہیں دینگے،جوبچا ہے وہ بھی تباہ کردینگے،آبنائے ہرمز میں جہازوں کو روکیں گے،ٹرمپ

ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیر اعظم اورفیلڈ مارشل کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیر اعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔انہوں نے کہا کہ میری وجہ سے5جنگیں رکیں،لاکھوں لوگوں کی زندگیاں میں نے بچائیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے جہازوں کو روکے گی،آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کو ہم تباہ کردینگے،ایران اپنی تباہی سے بچنے کا طریقہ خود ہی بہتر جانتا ہے،ایران کے اکثر بڑے لیڈر مارے جا چکے ہیں،ایران کو عالمی بھتہ خوری کی اجازت نہیں دینگے،ایران کو پیسہ اورنیوکلیئر پروگرام چاہئے۔ایران کے جوہری پروگرام نے ملک کو تباہی کے دہانےپر پہنچا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اپنے جوہری عزائم سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں،ایران آبنائے ہرمز کھولنے کے وعدے پر قائم رہنے میں ناکام رہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا اسلام آباد مذاکرات میں ایرانیوں سے ملاقات اچھی رہی،کئی نکات پر اتفاق بھی ہوگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ سے کہا ہے کہ ایران کو ٹول دینے والے جہازوں کا معلوم کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں جو کچھ بچا ہے وہ بھی مناسب وقت میں ختم کردینگے۔

مزید خبریں

Back to top button