اسلام آبادمذاکرات،بیک ڈور ڈپلومیسی میں دیگر ممالک کی شرکت کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد مذاکرات کے بعدامریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کو پہلا بریک تھرو اور امید کی کرن ہے لیکن اس کے باوجود چینلجز بدستور موجود ہیں ،بیک ڈور ڈپلومیسی اور مذاکرات میں دیگر ممالک کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد مذاکرات کے بعد یہ سوال شدت سے زیر بحث ہے کہ آیا یہ مذاکرات کامیاب رہے یا نہیں، تاہم مجموعی تجزیہ یہی ظاہر کرتا ہے کہ انہیں مکمل ناکامی کے بجائے ایک اہم پیشرفت اور امید افزا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان مذاکرات کی سب سے بڑی کامیابی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہے، جو کسی بھی بڑے اور پیچیدہ تنازع میں پہلا اور بنیادی قدم سمجھا جاتا ہے،دونوں دیرینہ حریف ممالک کا ایک ہی میز پر بیٹھنا خود ایک بڑی سفارتی پیشرفت ہے،جسے عالمی سطح پر مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بطور ثالث کلیدی کردار ادا کیا، جسے دونوں فریقین کی جانب سے سراہا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button