امریکا اور ایران کے مذاکرات کے دو ادوار مکمل، مجموعی ماحول مثبت رہا،ذرائع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور  ایران کے مذاکرات جاری ہیں اور فریقین کے درمیان دو ادوار  پر مشتمل باضابطہ مذاکرات اب تک مکمل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  پہلے مرحلے میں امریکی اور  ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ راست مذاکرات شروع ہوئے۔

ذرائع کے مطابق  جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ایرانی وفد  سے ملاقات کی، امریکی وفد  نے محمد باقر قالیباف  اور عباس عراقچی سے  براہِ راست بات چیت کی، ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موجودگی میں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  اس وقت دونوں وفود کے درمیان  ورکنگ ڈنر جاری ہے، ورکنگ ڈنر کے بعد تیسرے مرحلےکے تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے، تکنیکی مذاکرات میں دونوں جانب کے سینیئر حکام شریک ہوں گے، مذاکرات میں تفصیلات اور باقی معاملات پر بات کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق  اب تک مذاکرات کا مجموعی ماحول مثبت رہا ہے، نتائج بھی مجموعی طور پر حوصلہ افزا قرار دیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button