اسلام آبادایران کیخلاف "غیر قانونی جنگ” کے خاتمے کیلئےسفارتی کوششوں کا مرکز بن گیا،ایرانی سفیر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایران کیخلاف جاری ایک "غیر قانونی جنگ” کے خاتمے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا مرکز بن گیا ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ جنگ نہ صرف ایرانی قوم اور تہذیب کیخلاف صریح جرم ہے بلکہ اس نے خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششیں اہم پیش رفت ہیں اور اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکہ میزبان ملک پاکستان کی سفارتی کوششوں کا احترام کرتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایرانی قوم کے خلاف جاری غیر قانونی جنگ کے خاتمے میں مدد کے لیے پاکستان کے "گڈ آفسز” کی میزبانی کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button