اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات، ٹریفک پلان جاری، ریڈ زون مکمل بند

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دے دیا گیا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون مکمل طور پر بند رہے گا،کشمیر چوک کلب روڈ سے سرینگر ہائی جانب زیرو پوائنٹ بند رہے گی جبکہ سرینگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے جانب سرینا چوک بند رہے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شکر پڑیاں روڈ، چاند تارہ چوک سے جانب سیونتھ ایونیو بند رہے گی، جناح ایونیو، خیابان چوک سے جانب بلیو ایریا روڈ بند رہے گا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا کہ فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی، ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 11 تا 12 اپریل اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں۔



