پاکستان سہولتکار کاکردار اداکر رہا ہے، تصفیہ طلب معاملات کےحل کی ذمہ داری فریقین کی ہے،پاکستانی سفیر

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی نشریاتی ادارے سے حالیہ جنگ بندی اور اسلام آباد میں جاری مذاکراتی عمل کےحوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی اور مذاکراتی عمل سے متعلق اعلیٰ سطح پر سفارتی کوششیں جاری تھیں، پاکستان نےاپنی دیرینہ مثبت روایت کو برقرار رکھتے ہوئےسفارتی کوششیں سرانجام دیں۔
رضوان سعید شیخ نے کہا سفارت کاری کےعمل میں پاکستان کوسعودی عرب،مصر،ترکیےاور دیگر شراکت داروں کی معاونت حاصل رہی، اسلام آباد میں شروع ہونے والےمذاکراتی عمل میں فریقین کا تعمیری جذبہ کارفرما رہاہے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا بات چیت اور افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کرنے میں مدد ملے گی، پاکستان بنیادی طور پر سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، تصفیہ طلب معاملات کےحل کی ذمہ داری متعلقہ فریقین کی ہے، معاملےکےحل سےمتعلق پاکستان اور عالمی برادری نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے، انہوں نے اس وقت سفارت کاری کو بھرپور موقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔



