مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 17روپے 33پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ، نئی قیمت 369روپے 72پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے اور پیٹرول کی نئی قیمت 366روپے ہوگی۔



