جائیداد کی خریدوفروخت کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)دیہی علاقوں میں جائیداد کی خریدو فروخت کرنے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی۔ دیہی علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح 3 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد مقرر کردی۔ گورنر پنجاب نے ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردئیے۔
گورنر پنجاب نے اسٹامپ ڈیوٹی ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کردئیے۔ گورنر پنجاب کے مطابق اس سے قبل شہری علاقوں میں ایک فیصد، دیہی علاقوں میں 3فیصد اسٹامپ ڈیوٹی وصول ہوتی تھی۔ اس اقدام سے دیہی علاقوں میں جائیداد کی خرید وفروخت میں اضافہ ہوگا۔
آرڈیننس کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح یکساں کرکے ایک فیصد مقرر کردی گئی، نئے اقدام کا مقصد قوانین کو آسان بنانا اور جائیداد کے شعبے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔



