چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سردارذوالفقار کھوسہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بزرگ سیاستدان سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر اظہار تعزیت۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سردار دوست محمد کھوسہ اور دیگر لواحقین کیلئے اظہار افسوس کا پیغام۔ان کا کہنا تھا  نصف صدی سے زائد عرصے تک پاکستانی سیاست میں متحرک سردار ذوالفقار علی کھوسہ کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سابق گورنر سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر ان کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سابق صوبائی وزیر سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے لواحقین کے صبر کی دعا کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button