پاکستان کا آئین1973ءقوم کی متفقہ دانش،جمہوری جدوجہد اور وفاقی وحدت کی علامت ہے،شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یوم دستور پاکستان پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کا آئین 1973ء قوم کی متفقہ دانش، جمہوری جدوجہد اور وفاقی وحدت کی علامت ہے۔یوم دستور آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا دن ہے،شہید قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو ایک متفقہ آئین دیا، جو آج بھی ملکی جمہوری بنیادوں کو مضبوط بنائے ہوئے ہے،شہید بھٹو کی سیاسی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کاوشوں کے نتیجے میں ملک میں جمہوری سوچ کو فروغ ملا اور ادارے مضبوط ہوئے،صدر آصف علی زرداری کی جانب سے صوبوں کو خودمختاری دینے اور پالیمان کو مضبوطی کرنے سے وفاق مستحکم ہوا،اختلافات سے بالاتر ہو کر آئینِ پاکستان کے تحفظ، جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کی ترقی کے لیے ہمیں متحد رہنا ہوگا۔



