دعا ہے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قیام میں کردار ادا کرنے والے جہنم میں جلیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ آصف نےاسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دوران اسلام آباد میں امین مذاکرات کی تیاریاں جاری ہیں اس دوران لبنان میں نسل کشی ہورہی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پہلے غزہ اور پھر ایران کے بعد اب لبنان میں قتل و غارت جاری ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ امید اور دعا کرتے ہیں کہ یورپی یہودیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی ریاست کے قیام میں کردار ادا کرنے والے افراد جہنم کی آگ میں جلیں۔



