شہبازشریف سے امیرقطر، فرانسیسی صدر، بحرین کے فرمانروا،آسٹریا کے چانسلر کا رابطہ، پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف سے  امیر قطر،  فرانس کے صدر ، بحرین کے فرمانروا اور آسٹریا کےوفاقی چانسلر کرسچن اسٹوکر  نے  ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران  تینوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔ اسلام آباد امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران امیرقطرتمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی۔امیر قطر کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا میں جنگ بندی اور فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے قطری قیادت کی دانشمندی اور تدبر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے مسلسل حملوں کا سامنے کرنے کے باوجود مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان اور قطر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

شہبازشریف نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر فرانسیسی صدر میکرون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔ دونوں رہنماؤں کا لبنان کے خلاف جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار ۔ خطے میں بحالی امن کیلئے تشدد و خونریزی فوری ختم کرنے پر زور دیا اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں باہمی رابطے میں رہنے پراتفاق کیا ۔

بحرین کے فرماںروا شاہ حمد بن عیسیٰ نے ایران امریکا جنگ بندی کی کامیاب کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اس پیش رفت سے خطے میں دیرپا امن کے امکانات روشن ہوئے ہیں ۔ شہبازشریف نے حالیہ حملوں کے تناظر میں بحرینی قیادت کے مثالی تحمل کو سراہا ۔ جبکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹوکر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے ان کی قیام امن کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے امن کی کوششوں کی بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔۔ کرسن اسٹوکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کاوشوں سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button