پاکستان نے ایران کا جوابی حملہ رکوادیا،ایرانی نائب وزیر خارجہ کا اعتراف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب نے کہا ہے کہ ایران کل رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے والا تھا لیکن پاکستان کی مداخلت پر رکا،ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایرانی وفد امن مذاکرات کے لیے اسلام آباد جائے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا لبنان پر اسرائیلی حملے رکوائے، خطے کے امن میں لبنان کا شامل ہونا ضروری ہے آنے والے گھنٹے بہت اہم ہیں۔ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کل رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے والا تھا لیکن پاکستان کی مداخلت پر رکا۔

مزید خبریں

Back to top button