بلاول بھٹوزرداری کاپیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ عالیہ غوثیہ گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ عالیہ غوثیہ گولڑہ شریف کے گدی نشین اور پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے والد پیر سید معین الحق شاہ گیلانی کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف پیر معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے انتقال کر گئے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر درگاہ عالیہ غوثیہ گولڑہ شریف کے تمام عقیدت مندوں سے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کی صوفیانہ تعلیمات کے فروغ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button