سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف پیر معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے انتقال کر گئے
سید مہر فرید الحق گیلانی کی نمازجنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ، ترجمان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف پیر معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے انتقال کر گئے، سید مہر فرید الحق گیلانی کی نمازجنازہ کل بعد نمازعصر گولڑہ شریف میں ادا کی جائے گی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے درگاہ گولڑہ شریف میں مرحوم پیر فرید الحق گیلانی کے اہلخانہ اور عقیدت مندوں سےتعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا سید مہر فرید الحق شاہ گیلانی مرحوم ممتاز روحانی پیشوا اور مذہبی رہنما تھے۔انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی خدمت ، انسانیت کی فلاح کیلئے وقف کئے رکھی ۔



