جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی پسِ پردہ کردار رہا ہے، شیری رحمان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی پسِ پردہ کردار رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ آخری وقت میں کسی معاملے پر ثالثی کی گئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ سب نے پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا، پاکستان جہنم کے دہانے سے دنیا کو واپس لایا۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اگر جنگ جاری رہتی تو اس کے تباہ کن نتائج ہونے تھے، کل بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی تھی، جنگ بندی ان کے مفاد میں بھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button