اسلام آباد میں مذاکرات کی بڑی بیٹھک کیلیے تیاریاں،فائیو اسٹار ہوٹلز خالی کرالیے گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں مذاکرات کی بڑی بیٹھک کیلیے تیاریاں،فائیو اسٹار ہوٹلز خالی کرالیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں مذاکرات کے شرکا کی میزبانی کیلئے تیاریوں کا آغاز ہوگیا اور غیرملکی مہمانوں کی آمد، استقبال سمیت رہائش کے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق غیرملکی مہمانوں کو ٹھہرانے کیلئے نجی فائیوسٹار ہوٹل کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ دیگر غیرملکیوں کو بھی نجی ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا۔نجی ہوٹل نے پہلے سے مقیم مہمانوں کو ہوٹل چھوڑنے کی ہدایت کردی جبکہ انتظامیہ نے سکیورٹی کے پیش نظر نجی ہوٹل کیطرف جانے والی سڑکوں کو کنٹرینر لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کو ایئرپورٹ سے لانے لیجانے کیلئے ٹریفک روٹس بھی متعین کردیے گئے ہیں،انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button