دنیا کو تباہی نہیں بلکہ مکالمے کی ضرورت ہے،شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایران امریکہ جنگ بندی امن کی جانب ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے تمام فریقین کی جانب سے فوری جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دنیا کو تباہی نہیں بلکہ مکالمے کی ضرورت ہے، جنگ نہیں بلکہ دانشمندی ہی مسائل کا حل پیش کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنگبندی کی پیش رفت خطے میں دیرپا استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔



