ایران کو ہتھیار دینے والے ممالک پر50فیصد امریکی ٹیرف،ٹرمپ کا بڑا اعلان

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ایران کو ہتھیار دینے والے ممالک پر50فیصد امریکی ٹیرف،ٹرمپ کا بڑا اعلان۔

امریکی صدرٹرمپ نے ایران کو فوجی ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک کے خلاف سخت معاشی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام ممالک پر امریکہ کو فروخت ہونے والی ہر چیز پر فوری طور پر50فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا، اور اس میں کسی قسم کی چھوٹ یا استثنا نہیں ہوگا۔ یہ اعلان ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد سامنے آیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں واضح کیا کہ جو بھی ملک ایران کی عسکری مدد کرے گا، اسے امریکی منڈی تک رسائی مہنگی قیمت پر حاصل ہوگی۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ایران کو بیرونی فوجی سپورٹ سے محروم کرنا اور مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن کو امریکہ کے حق میں رکھنا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے خاص طور پرچائنہ اورروس جیسے ممالک متاثر ہو سکتے ہیں، جن پر ایران کو دفاعی سازوسامان یا متعلقہ ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ اس اعلان کے بعد عالمی منڈیوں، تیل کی قیمتوں اور سفارتی تعلقات پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف “زیادہ دباؤ” پالیسی کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے، جس میں پہلے بھی ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی جا چکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button