امریکااوراسرائیل کوایران میں’’کچل دینے والی شکست‘‘ملی،روس کا طنز

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روس کی وزارتِ خارجہ نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف کارروائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ’بڑی شکست‘ قرار دے دیا ہے اور فوری طور پر سفارتی حل پر زور دیا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے28فروری کو ایران کیخلاف یکطرفہ، جارحانہ اور بلا اشتعال حملہ شروع کیا، جس کا نتیجہ ایک بدترین اور کچل دینے والی شکست کی صورت میں سامنے آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس نے ابتدا ہی سے واضح کیا تھا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں اور خطے میں طاقت کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔ماریا زاخارووا نے زور دیا کہ صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لانے کے لیے حقیقی سیاسی اور سفارتی عمل کا آغاز ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button