وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور ہوگا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کو اب تک کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ایران اور امریکا جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر بھی غور ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button