عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ایران،امریکا اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 2 فیصد اضافے سے 115 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

اس کے علاوہ برینٹ خام تیل کی 111 ڈالر فی بیرل پرٹریڈنگ جاری  ہے۔

دوسری جانب  ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان  ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس 465پوائنٹس اضافے سے 1لاکھ 51ہزار 673 پوائنٹس پربند ہوا۔

کورین کاسپی 1 فیصد بڑھا جبکہ جاپان کے نکئی انڈیکس اور بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران معمولی اضافہ ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button