آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنے کی وجہ سے تیل مفت ملے گا اور نہ ہی سستا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنے کی وجہ سے تیل مفت ملے گا اور نہ ہی سستا۔

سینیٹ اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے رکن مولانا عطا الرحمان کے خطاب کے جواب میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ 28 فروری سے پہلے کروڈ آئل کی قیمت کچھ اور جبکہ آج کہی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک سے تعلقعات کی وجہ سے جہاز نکالے گئے مگر آبنائے ہرمز سے جہاز نکلنے سے تیل مفت دے سکتے ہیں اور نہ ہی سستا، جہاز گزرنے کی وجہ سے آج ملک میں تیل دستیاب ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈیزل سے لیوی اٹھاکر پثرول پر کردی ہے، آج دنیا میں ڈیزل سب سے زیادہ مہنگا ہے مگر پاکستان میں ڈیزل پر اس وقت کسی قسم کی کوئی لیوی نہیں لی جارہی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کی کابینہ پر کھلی عدالت میں کرپشن کا مقدمہ چلا کر دیکھیں، احتجاج آپ کا جمہوری حق ہے آپ کریں مگر اس وقت عالمی دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت کے بجٹ میں 50فیصد کٹوتی کی جبکہ کابینہ اراکین کی گاڑیاں چھوڑ دی ہیں، تمام سرکاری دفاتر کے فیول کا خرچ پچاس فیصد کم کردیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button