صدرآصف زرداری کی گورنر پنجاب اور گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات،عوامی فلاح اور ترقی پر زور

اسلام آباد (ایوانِ صدر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں صوبہ پنجاب اور گلگت بلتستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اور ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو عوامی مسائل کے حل کے لیے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
گلگت بلتستان کے حوالے سے صدر نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی سہولیات کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں، تاکہ علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح کو یقینی بنایا جا سکے۔



