پاکستان اور مصر کے درمیان انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ مشق تھنڈر-2 کا آغاز

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور مصر کے درمیان انسداد دہشتگردہی کیلئے مشترکہ مشق تھنڈر-2 شروع ہو گئی ہے ، دو ہفتوں پر مشتمل مشق چیراٹ میں اسپیشل آپریشنز اسکول میں شروع ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور مصری فوج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں، کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چیراٹ نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ وارانہ مہارتوں کو بہتر بناناہے،مشق کے ذرایعے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے،دونوں افواج انسداد دہشتگردی آپریشنز،باہمی تجربات اور مہارت کے تبادلے سے مستفید ہوں گی۔



