بنوں:جماعت اسلامی کے رکن کو نامعلوم افرادنےفائرنگ کر کے قتل کردیا

بنوں(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں جماعت اسلامی کے رکن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں سٹی چمیلی چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے رکن جماعت اسلامی بنوں محمد روشان ولد دلاور خان سکنہ گلباز خان منڈان کو قتل کردیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں منتقل کیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مزید خبریں

Back to top button