بلوچستان میں افغان طالبان سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار،طالبان رجیم اور ٹی ٹی پی گٹھ جوڑبے نقاب

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان میں افغان طالبان سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار،افغان طالبان رجیم اور ٹی ٹی پی کے روابط بے نقاب ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں افغان طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کا کہنا ہے دہشتگرد حبیب اللہ خودکش حملوں میں ملوث تھا ۔ اس کا بھائی افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔حمزہ شفقات نے کہا کہ ٹی ٹی اے اور ٹی ٹی پی مل کر پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیرداخلہ ضیاللہ لانگو بولے افغان طالبان رجیم اور ٹی ٹی پی کے روابط بےنقاب کر دیے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں تذکرہ پر پابندی لگا دی گئی ہے، اب صرف پاسپورٹ کے ذریعے ہی دوسرے ممالک کا سفرہوسکے گا۔



