شمالی وزیرستان میں8ہلاک خوارج کی شناخت،2افغان شہری نکلے

وانا(جانوڈاٹ پی کے)شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دراندازی کر نے والے8 خوارج کی شناخت ہو گئی،ہلاک دہشتگردوں میں سے 2افغان شہری نکلے، یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں8خوارج کوجہنم واصل کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج میں سے 2 افغان شہری ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے، پہلا ہلاک دہشتگردامیرحمزہ حقیار ولد عبدالکریم جبکہ دوسرا دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولدزرولی ہے جس کا تعلق پکتیا افغانستان سے ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق اس ہولناک واقعہ نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتے، درحقیقت افغان طالبان رجیم امن مذاکرات کی آڑ میں پاکستان سے ریلیف اور وقت حاصل کرکے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button