وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے، اہم اعلان متوقع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کا کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے جس میں اہم اعلان متوقع ہے۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف عوام کو درپیش مشکلات پر بات کریں گے اور قوم کو ملک کی موجودہ منہگائی کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ اب تک وزیراعظم پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے 129 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کر چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات پر بھی بات کریں گے۔



