پٹرول اضافے پراحتجاج حکومت کے نہیں اسرائیل کیخلاف ہونا چاہیے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حکومت نے نہیں بڑھائیں بلکہ جنگ کی وجہ سے بڑھیں، کچھ لوگ اپنا ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیے عوام کو اُکسانا چاہتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتیں کم رکھنے کی ہرممکن کوشش کی ، غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کے اقدامات بھی اٹھائے ، احتجاج حکومت کے خلاف نہیں اسرائیل کے خلاف ہونا چاہیے ۔ حکومت جنگ رکوانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔ اپوزیشن احتجاج کے بجائے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے۔



