بشریٰ بی بی کیخلاف ہائیکورٹ میں190ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) بشریٰ بی بی کیخلاف ہائیکورٹ میں190ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔عدالت عالیہ میں ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کے بجائے بشری بی بی کی سزا معطلی درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کی جانب سے کیس لٹکانے کے مختلف طریقوں کا عدالت نوٹس لے ۔بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست کے ذریعے نیب کو کیس لٹکانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بشریٰ بی بی ایک پردہ نشیں خاتون ہیں، ان پر اس کیس میں اعانت کا الزام ہے ۔ بشریٰ بی بی عدت کیس سمیت 13 کیسز میں بری ہو چکیں یا ضمانت پر ہیں ۔

مزید خبریں

Back to top button