کراچی میں کار سوار خاتون گاڑی سمیت گڑھے میں دھنس گئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کےطارق روڈ پر کار سوار خاتون گاڑی سمیت گڑھے میں دھنس گئی۔پولیس کے مطابق شاپنگ مال کے قریب کار زمین میں دھنس گئی جس میں ایک خاتون بھی موجود تھی۔پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار میں بیٹھی خاتون کو باہر نکال لیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی کئی فٹ اندر چلی گئی اور آدھی سے زیادہ گاڑی میں پانی موجود ہے تاہم مزید کسی حادثے سے بچنے کیلئے متاثر جگہ کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button