سندھ میں بارشوں کا امکان،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پی ڈی ایم اے سندھ نے بارش کا الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے مختلف حصوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اےسلمان شاہ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، کشمور، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، سکھر، خیرپور، نوشہرو فیروز میں بارش کا امکان ہے،
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے،آندھی، ژالہ باری اور بجلی گرنے سے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،کسانوں کو فصلوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں،مشیر برائے بحالی گیانچند ایسرانی کی ہدایات پر عملہ الرٹ ہے، شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب اور احتیات کریں



