سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں لینے کا فیصلہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو پیش آنے والے چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آگاہ کیا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے اور اس ضمن میں سندھ اور وفاقی حکومت سے ٹول ٹیکس سمیت دیگر صوبائی ٹیکسز میں ریلیف دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک قومی مسئلہ ہے جس کے اثرات ہر شعبے پر مرتب ہوتے ہیں، تاہم حکومت ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے اس شعبے کے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹول ٹیکس اور دیگر صوبائی ٹیکسز میں ممکنہ ریلیف کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے گی جبکہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کا حل تلاش کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button