خواجہ آصف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، خطے کی صورتحال اور پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس دوران خطے کی صورتحال، پاکستان کی خارجہ پالیسی اور امن وامان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹرنشنل کارگو ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف قومی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، پاکستان کی خارجہ پالیسی اور ملک میں امن وامان کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس کے علاوہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے اور موثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹرنشنل کارگو ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے پر کام کے آغاز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر دفاع نے مولانا فضل الرحمان کو موجودہ ائیرپورٹ فنکشنل بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت نے سی پیک سے وابستہ کارگو ائیرپورٹ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی منظوری دی ہے۔
خواجہ آصف نے ائیرپورٹ کو پہاڑی نالوں کے سیلابی ریلوں سے بچانے کے لئے حفاظتی بند بنانے کی منظوری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔



