ٹرمپ کے جنگ جاری رکھنےکے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل ہوگئی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جاری رکھنےکے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 105.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی اضافے کے بعد 105 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اس کے علاوہ یو اے ای مربن خام تیل 3 فیصد کمی کےساتھ 103 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے عوام سے خطاب میں ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تمام فوجی مقاصد حاصل کرلیے جائیں گے، صدر ٹرمپ نے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

مزید خبریں

Back to top button