مشرق وسطیٰ جنگ نے توانائی کا بحران پیدا کردیا،پاکستان میں گیس مافیا سرگرم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور توانائی کے ممکنہ بحران کے دوران ملک بھر میں ایل پی جی مافیا نے گیس کی قیمت میں من مانا ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔اوگرا نے ایل پی جی گیس کی قیمت 304 روپے 28 پیسے مقرر کی ہے جبکہ لاہور سمیت ملک بھر میں مافیا نے 450 روپے سے زائد فی کلو قیمت وصول کرنا شروع کردی ہے۔لاہور سمیت ملک بھر میں کہیں بھی ایل پی جی اوگرا کی مقررہ قیمت پر دستیاب نہیں جبکہ عوام 146 روپے فی کلو گرام مہنگی ترین ایل پی جی خریدنے پر مجبورہیں اور فی کلو قیمت 470 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ایل پی جی مافیا نے قیمتیں بڑھا کر چند روز میں عوام سے اربوں روپے کما لیے جبکہ اس صورت حال میں اوگرا سمیت کسی بھی ادارے کا ایکشن نظر نہیں آرہا۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں روزانہ 6 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کی ایل پی جی فروخت ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button