پاکستانی قیادت پر حملے کاگھناؤنامنصوبہ بے نقاب،ملک بھر میں ہائی الرٹ!سید عمران شفقت کا سنسنی خیز انکشاف

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ /جانو ڈاٹ پی کے)​پاکستان کے حساس اداروں نے دشمن ملک بھارت اور اسرائیل کے ایک انتہائی خطرناک اور خونی منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے جس کے تحت نہ صرف لائن آف کنٹرول پر مہم جوئی بلکہ پاکستانی قیادت بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک انتہائی اہم کال انٹرسیپٹ کی گئی ہے جس سے یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ بھارت اپنی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے کسی سول علاقے یا سرکاری تنصیب پر حملے کے لیے استعمال کر کے اسے ‘پاکستان اسپانسرڈ دہشت گردی’ کا رنگ دینے کا فالس فلیگ آپریشن پلان کر رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے اس بڑھتے ہوئے سفارتی وقار کو خاک میں ملایا جا سکے جو ایران اور امریکہ کے درمیان کامیاب ثالثی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

اسرائیل، جو ایران کی مکمل تباہی چاہتا ہے، پاکستان کے اس مثبت کردار سے شدید نالاں ہے اور اب وہ بھارت کو جدید ہتھیاروں اور سیٹلائٹ معاونت کے ذریعے پاکستان کے خلاف اکسا رہا ہے جبکہ دوسری جانب چنڈی گڑھ میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا نے روایتی طور پر تحقیقات سے پہلے ہی پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی ہے حالانکہ اطلاعات کے مطابق اس کی ذمہ داری ایک سکھ تنظیم نے قبول کی ہے۔ بھارتی فضائیہ نے سری نگر اور اودھم پور کے ایئرپورٹس کو سول فلائٹس کے لیے بند کر کے جنگی مشقیں تیز کر دی ہیں جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ مودی سرکار اپنی گزشتہ ناکامیوں کا بدلہ لینے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے مگر پاکستان کے دفاعی ادارے دشمن کی ہر ریکی اور ڈرون کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ اس ہولناک سازش، انٹرسیپٹ ہونے والی کال کے حقائق اور پاک فوج کی جوابی حکمت عملی کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے معروف صحافی سید عمران شفقت کا وی لاگ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے مکمل دیکھیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button