فضل الرحمان اور بلاول کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابی اتحاد پر غور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر ہونے والی ملاقات میں بلاول کے ساتھ راجا پرویز اشرف، سید نیئر بخاری، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا اسعد محمود اور سینیٹر کامران مرتضیٰ شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی جس میں حساس سیاسی امور پر کھل کر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی جبکہ پی پی اور جے یو آئی کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو ممکنہ اتحاد کی مزید تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔

مزید خبریں

Back to top button