پنجاب حکومت کا صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ، متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی سفارشات میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع حکومتِ پنجاب کے مطابق توانائی بچت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اتفاق نہ ہو سکا، تاہم حکومت کی جانب سے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے پر غور بھی کر لیا گیا۔
کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں مزید فیصلوں کی توسیع پر غور ہوگا جبکہ پہلے اجلاس کے فیصلوں کی رپورٹ بھی پیش ہوگی۔



