پاکستان کی دانشمندانہ سفارتکاری کو سراہتے ہیں، خلیجی ممالک پر حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: سعودی سفیر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کے ذمہ دارانہ مؤقف، دانشمندانہ سفارت کاری کو سراہتے ہیں۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں پر حملے شدید تشویش کا باعث ہیں، جارحانہ اقدامات خود مختار ریاستوں کے خلاف بلاجواز جارحیت ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا کہ  حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حملوں میں قیمتی جانی نقصان ہوا ہے، رہائشی علاقوں، شہری تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، خطے میں استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ دانشمندی اور عالمی یکجہتی ہی بحران پر قابو پانے کا ذریعہ ہے، ہم سب کے مستقبل کےتحفظ کےلیے عالمی قوانین کا احترام ضروری ہے۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے ذمہ دارانہ مؤقف، دانشمندانہ سفارت کاری کو سراہتے ہیں۔انسانی اصولوں پر قائم رہنا ہی امن و سلامتی کے تحفظ کا بہترین راستہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button