امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،اسحاق ڈار

 اسلام آ باد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں جاری تنازع کے خاتمے اور امن کے لیے پاکستان بھرپور اقدامات کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جس کے لیے دونوں ممالک نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چار فریقی اجلاس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب، ترکیے اور کے مصر وزرائے خارجہ اسلام آباد میں موجود ہیں اور تینوں وزرائے خارجہ سے دو طرفہ تعمیری ملاقاتیں ہوئی اور تینوں وزرائے خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزرائے خارجہ کے دورے کا مقصد پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے درمیان مشاورت کا دوسرا اجلاس تھا جو آج اسلام آباد میں ہوا، ہماری پہلی ملاقات 19 مارچ 2026 کو ہوئی تھی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ آج چاروں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں فوری طور پر امن قائم کرنے کے طریقوں اور جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ طریقوں پر بھی بات کی۔

مزید خبریں

Back to top button