شیعہ برادری کے حوالے سے بھارتی بیان مسترد، بھارت ایسے بیانات سے اپنے ریکارڈ کو نہیں چھپا سکتا، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی نے پاکستان کی شیعہ برادری کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔

بیان کے مطابق بھارتی بیان حقائق سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے، پاکستانی شیعہ برادری سے متعلق تشویش کا اظہار حقیقت سے انحراف ہے، بھارت کے ایسے تبصرے اُس کے اپنے ریکارڈ کو نہیں چھپا سکتے۔

ترجمان کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اوردیگر کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد معمول ہے، انڈیا میں عبادات پر پابندی سے لےکر ہجوم کے خود ساختہ انصاف جیسے واقعات عام ہیں، گھروں ،روزگار کو نشانہ بنانےکےرجحانات کے دستاویزی شواہد موجود ہیں۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل کے بڑھتے واقعات نہایت قابل نفرت ہیں، یہ واقعات ایسے ماحول عکاس ہیں جہاں بےقابو درندگی پائی جاتی ہے، بھارت  مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر برادریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2025 میں مبینہ طور پر 55 سے زائد مسلمانوں کو ہجوم نے قتل کیا، جنوری 2026 سےاب تک 19 سے زیادہ مسلمان پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں مارے جا چکے، انتہاپسند گروہوں نے غیر قانونی طور پر 11 مساجد کو مسمار کرنے کی کوشش کی۔ بھارت دوسروں کے بارے میں بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی بیانات سے گریز کرے۔

مزید خبریں

Back to top button