پاکستان اور قطر نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا عزم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور قطر نے خطے میں کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیتے ہوئے امن کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گفتگو میں خطے اور عالمی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری طور پر کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ قطری قیادت نے امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور بدلتی ہوئی صورت حال پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

دنوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ سفارتی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button