الیکشن کمیشن نے این اے 256 خضدار کے ضمنی الیکشن میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)الیکشن کمیشن نے حکومت بلوچستان کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار کے ضمنی الیکشن میں توسیع کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے حلقہ این اے 256 پر الیکشن کی تاریخ میں توسیع کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ این اے 256 خضدار میں امن و امان کا مسئلہ ہے لہٰذا الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ میں توسیع کا بلوچستان حکومت کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخابات 5 اپریل 2026کو شیڈول ہیں، یہ نشست بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے اسمبلی سے استعفےکے بعد خالی ہوئی تھی۔



