لاہور کے قبرستانوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار،قبروں کی بےحرمتی،زائرین پریشان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور شہرکے کئی قبرستانوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار،زائرین پیاروں کی قبروں پر حاضری سے کنی کترانےلگے۔جانوڈاٹ پی کے کے مطابق ہربنس پورا فتح گھڑھ قبرستان میں كتوں کی بھرمار سے شہری پریشان ہوگئے۔آوارہ کتوں وجہ سے لوگ قبرستان آنا چھوڑنے لگے،قبرستان کے گور کند بھی بے بس ہوگئے۔شہریوں کے مطابق قبرستان میں ہر وقت آوارہ كتوں کی بھر مار ہوتی ہے،آوارہ كتوں کیخلاف آپریشن نہ کیا گیا تو کوئی خطرناک واقع ہوسکتا ہے،کتے قبرستان میں گھس کر قبرون کی بے حرمتی بھی کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کتے تازہ قبرون كو کھود دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button