بنوں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ،اے ایس آئی شہید،ساتھی زخمی

بنوں(جانوڈاٹ پی کے)میر شیر خان چوک میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، اے ایس آئی شہید، اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ہوید کے حدود میر شیر خان چوک میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگئے۔حملہ آوروں نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی۔سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید خبریں

Back to top button