لاہور:تھانہ کاہنہ کی پولیس چوکی میں پنکھے سے لٹکی لاش ملنے پر 7 پولیس اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورکےتھانہ کاہنہ کی پولیس چوکی میں پنکھے سے لٹکی لاش ملنے پر سات پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ورثاء نے وزیر اعلی پنجاب سے انصف کی اپیل کی ہے۔
ورثا کے مطابق پولیس اہلکار زیر حراست شخص کو کے بیٹے کے سامنے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، مبینہ طور پر دو لاکھ روپے رشوت کا تقاضہ بھی کیا گیا ۔ ورثا نے الزام لگایا ہے کہ رقم لانے تک اہلکارپنکھے سے لٹکتی لاش چھوڑ کر چوکی سے باہر نکل گئے ۔
پولیس حراست میں ہلاکت پر ایک نامزد جبکہ سات نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تحقیقات جاری ہیں کہ افتخار نے کسی دباو میں آکر خودکشی کی یا قتل کرکے لٹکایا گیا۔
سادھوکی گاوں کا رہائشی افتخار چار بچوں کا باپ اور نجی یونیورسٹی میں بطور مالی ملازمت کرتا تھا ۔ پولیس نے چھبیس مارچ کو نجی سوسائٹی سے لڑکی اغواء کے الزام میں حراست میں لیا ۔ حکام کا دعوی ہے کہ تحقیقات میں ذمہ دار ثابت ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔



